ابنا: پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ہندوستان کےسفیر کوبھی احتجاج سےآگاہ کردیا ہےپاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اقدام انیس سو اکانوے کےپاک ہند معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان کےدفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دو ہندوستانی جنگی طیارے منگل کی صبح دس بج کرچالیس منٹ پرہیڈ سلمانکی کے علاقے میں چار کلو میٹر اندر گھس آئے اور دو منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے۔ وزارت خارجہ کےبیان میں ہندوستانی حکومت سے دونوں مالک میں طے شدہ معاہدوں اور اعتماد سازی کے اقدامات کا احترام کرنے کامطالبہ کیاگیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 428963
پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ہندوستان کےسفیر کوبھی احتجاج سےآگاہ کردیا ہے